• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کی گاڑی پر چڑھ کر مداحوں سے اشاروں میں بات چیت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ اپنی کار کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے چاہنے والوں سے اشاروں میں بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل رنویر سنگھ جب شوٹ سے واپس لوٹ رہے تھے ، تو ان کی گاڑی کو دیکھ کر مداح شور مچانے لگے ، پھر رنویر سنگھ بھی اپنے انداز میں کار کے اوپر چڑھ گئے ، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے رنویر کو چاروں جانب سے گھیر لیا ۔رنویر سنگھ نے بھی اپنے مداحوں کا استقبال کیا ۔ وہ کافی دیر تک گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے ہاتھوں سے دل بناکر اپنے چاہنے والوں کیلئے پیار کا اظہار کرتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں سبھی سے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو بچا کر رکھیں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہیں ۔ رنویر سنگھ کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ، جس کو سلیبریٹی فوٹو گرافر ویرل بھیانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ رنویر سنگھ کی موسٹ اویٹیڈ فلم 83 اسی سال کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔ یہ فلم 1983 میں ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہوگی ، جس میں رنویر سنگھ بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر کپل دیو کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون بھی نظر آنے والی ہیں۔

تازہ ترین