• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی رپورٹ پبلک کی جائے جذبات میں آکر بجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگا دیئے تھے، شاہد خاقان

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم بھی جذبات میں آگئے تھے جو بجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگادیئےکراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ نہیں آئی بلکہ ایک خلاصہ آیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ افسران نے جذبات میں آکر آئی جی کو اغوا کر لیا،کراچی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ مجھ پرکرپشن نہیں اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے ، احتساب عدالت کے باہرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی واقعہ کی رپورٹ کا خلاصہ آیا، کراچی واقعے کے حقائق کا عوام کوعلم ہونا چاہیے۔

تازہ ترین