لاہور(خصوصی نمائندہ،نیوزرپورٹر) شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، میں ٹرائل کا سامنا کروں گانواز شریف کا کہنا تھاکہ انتقام کا وقت جلد گزر جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پراپنے بڑے بھائی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے انکی کمر کی تکلیف اورشہباز شریف نے بڑے بھائی سے ان کی صحت کےبارے میں آگاہی حاصل کی ۔شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسینئر پارٹی رہنمائوں خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق و دیگرنے کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔