• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہراسانی کیخلاف طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی طالبات نے ادارے میں ہراسانی کے مبینہ واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر طالبات کو تحفظ فراہم کرنے اور واقعات کی روک تھام کے مطالبات درج تھے۔طالبات نے بتایا کہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کیا جاتا ہے، طالبات وائس چانسلر دفتر کے سامنے جمع ہوئیں اور نعرے بازی کی بعد ازاں طلباء بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، مظاہرین نےیونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کیا جاتا ہے انتظامیہ طالبات کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ہے، ہراسانی کے واقعات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور طالبات کو ہر قسم ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین