لاہور (آئی این پی ) لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر لیا، فرد جرم عائد کیے جانے کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میرے سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کررہے ہیں، میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں، نیب کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔