• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے منظور وسان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔

نیب کی جانب سے عدالتِ عالیہ کو بتایا گیا کہ رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب انکوائری مکمل ہو گئی ہے۔

نیب سکھر کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ انکوائری مکمل کر کے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کر دیا ہے، ہیڈ کوارٹر کے لگائے گئے کچھ اعتراضات بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے پی پی پی رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر تے ہوئے نیب سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔


نیب کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کے بینک اکاؤنٹس، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔

تازہ ترین