• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وسان کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ،نیب کو انکوائری مکمل کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نےآمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ملوث پی پی رہنما منظوروسان کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کےلیے نیب کو 8 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔ بدھ کو سماعت کے موقع پر رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان عدالت میں پیش ہوئےاور، ڈائریکٹر نیب سکھر بھی عدالت میں حاضرہوئےاور بتایاکہ منظور وسان کے خلاف بے نامی جائیدادِیں ہیں ہمیں انکے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائےجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ ایسا نہ ہو کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہاوہ بھی مرا ہوا والا معاملہ نہ ہوجس پر نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظور وسان کو کچھ ریلیف مل سکتاہےتاہم انکوائری مکمل ہونے پر ہی حتمی طورپر کچھ بتایا جاسکے گا۔جس پر عدالت نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے 8 ہفتوں کی مہلت دے دی اور منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں بھی 14 مئی تک توسیع کردی۔
تازہ ترین