سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا اجراء کریں گے، ان سرٹیفکیٹس پر ڈالرز پر 7 پاکستانی روپےپر11 فیصد منافع دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرعی اُصول و قواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس بھی دستیاب ہیں، جن میں 3 ماہ سے 5 سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس دستیاب ہوں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہوں گی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی، صرف خالص منافع پر 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مکمل طور ری پیٹریبل ہیں، بیرون ملک جمع کروائے گئے سرمائے کے لیے کوئی منظوری درکار نہ ہوگی۔