• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: نایاب گلابی ہیرا 4 ارب 21 کروڑ روپے میں نیلام


روس کی کان سے نکالا گیا نایاب گلابی ہیرا جنیوا میں 27 ملین ڈالر یعنی 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام ہو گیا۔

14.83 قیراط کے ’دی اسپرٹ آف دی روز‘ نامی ہیرے نے مہنگا ترین ہیرا ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

انتظامیہ نے ہیرا خریدنے والے کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی۔

دی اسپرٹ آف دی روز روس کی کان سے 2017 میں نکالا گیا تھا اور قدرتی رنگ کو نقصان پہنچائے بغیر اسے تراشنے میں ایک سال کا عرصہ لگا

تازہ ترین