• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو اس کے حصے کاپانی نہیں مل رہا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس کے حصے کاپانی نہیں مل رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ  سندھ ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے، سندھ کا نمائندہ اوگرا میں نہیں، ارسا کی طرف سے پانی کی تقسیم پراعتراضات اٹھائے، کل امید تھی کہ حصہ دیا جائے پر کل پانی رپورٹ پر بھی ایک اور کمیٹی بنائی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اوگرا میں انیس میمبران ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زور دیا ہے کہ صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت میں ہوتے ہوئے دوسرے صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہر نوے روز میں مشترکہ مفاداتی کونسل کا اجلاس ضروری ہے۔

تازہ ترین