وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ایسا بیان دے کر غیر متعلقہ ہونے سے متعلقہ ہونے کی کوشش کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کا یہ بیان ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز دراصل کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنے بیانیے پر توبہ کرتی ہیں۔