• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے جلسے پر کورونا سے ڈرایا جاتا ہے،احسن اقبال


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کی تاریخ قریب آتی ہے تو کورونا سے ڈرایا جاتا ہے،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہاکہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے،پروگرام میں خواجہ طارق،عتیق میر،کاشف مرزا اورسہیل وڑائچ نے بھی اظہار خیال کیا۔رہنما تحریک انصاف صداقت علی عباسی نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے کورونا پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے جس کے نتائج میں گزرتے دنوں کے ساتھ شدت آرہی ہے ،حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کے معالی نقصان کو زیادہ سے زیادہ بچایا جا سکے اور تمام پہلووٴں کو مد نظر رکھتے ہوئے این سی او سی کی جانب سے فیصلے کئے جائیں گے، عوامی اجتماعات پر پابندی کے بعد حکومت بھی عوامی جلسوں سے گریز کرے گی اور اپوزیشن سے بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ جلسے جلوسوں سے گریز کریں اور اگر اپوزیشن نے اس چیز کو قبول نہ کیا تو انتظامی طاقت سے ایسے معاملات سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین