• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، زیادتی کا شکار لڑکی جاں بحق، خاتون اور لڑکے سے زیادتی

رحیم یار خان،بہاولپور (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) زیادتی کا شکار دوشیزہ جاں بحق، خاتون اور لڑکے سے ریپ، مقدمات درج۔بہادر پور کی رہائشی زیادتی کا شکار دوشیزہ مہراں مائی شیخ زید ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ مہراں مائی کو اغواءکے بعد نامعلوم ملزمان نے اجتماعی زیادتی اور تشدد کانشانہ بنایا تھا، دوشیزہ کو گلا دبا کر مردہ سمجھنے کے بعد حاصل نہر پنجند کے قریب پھینک دیا گیا، ادھر 14 سالہ لڑکے کوحبس بے جامیں رکھ کرتشدد اورمنہ کالاکرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بارہ بی سی کی رہائشی رضیہ بی بی زوجہ امانت علی نے پولیس کودرخواست دی کہ4 نومبر کونوبجے دن میراچودہ سالہ بیٹازاہدمسیح بال کٹوانے گھرسے گیا،جوواپس نہ آیاجسے بھائیوں خالدمسیح، عارف مسیح کے ہمراہ تلاش کرنے نکلی تودیکھاکہ عبدالمجید نے اپنے گھرکے اندرسے میرے بیٹے کوتشدد کے بعدرسیوں کے ذریعے چارپائی سے باندھ رکھاتھااوراس کامنہ بھی کالا کیاہواتھا۔

تازہ ترین