اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست پر این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا اور ریمارکس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کر رہی ہیں ، کیا ان جلسوں سے کورونا نہیں پھیل رہا؟ ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست پر ہوئی ۔
سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار مختار عباس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل نے بتایا کہ این سی او سی کے نوٹفیکیشن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کر رہی ہیں ، کیا ان جلسوں سے کورونا نہیں پھیل رہا؟۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ، کیس کی مذید سماعت 18نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔