لاہور (خبرایجنسی ) اینٹی کرپشن پنجاب، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تحصیل کونسل سیالکوٹ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بااثر سیاسی شخصیات کی 13غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمیں سیل کردیں، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے غیر قانونی رہائشی کالونیاں سیل کر کے مزید کارروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دئیے،نقشہ جات اور کنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ،کینٹ ہاسنگ سوسائٹی سابق میئرسیالکوٹ چوہدری توحید اور خواجہ محمد آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔