• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات ملک کی معاشی ترقیکیلئے لازمی جزو ہیں،قاسم سوری

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ میاں محمودالرشید پاکستان تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے صوبہ پنجاب پر 30سال سے قابض لوگوں سے مقابلہ کیا۔قاسم سوری نے ان خیالات کا اظہار واسا لاہور کے سب انجینئرز میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید، وی سی واسا شیخ امتیاز محمود، ایم ڈی سید زاہد عزیز اور دیگر تقریب میں شریک تھے ۔میاں محمودالرشید نے قاسم سوری کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ قاسم سوری نے انتخابات میں بلوچستان کے ایک رہنما محمودخان اچکزئی کو شکست سے دوچار کیا اور عوامی سطح پر پی ٹی آئی کو ایک متحرک جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مزیدبرآں پی ایچ اے نے جوہر ٹائون میں میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا ہے۔جنگل کا افتتاح ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری ،ایم پی اے سعدیہ سہیل اور چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ،وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے پودا لگاکر کیا ۔اس موقع پر قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی اہمیت انسانی اور حیوانی زندگی کی بقاء کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے انسانی زندگیوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے لازمی جزو ہیں۔ ملک گیر شجرکاری مہم کے زریعے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں میاواکی جنگلات لگائے جارہا ہے ۔شجرکاری سے موسمیاتی تباہ کاریوں کے سماجی، معاشی، صحت اور ماحولیات جیسے شعبوں پر مرتب ہونے والی منفی اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ جنگلات درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھتے ہیں اور موسم کو خاص طور پر خوشگوار بناتے ہیں ۔
تازہ ترین