• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل


ایف بی آر نے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کرلی۔ بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نجی کنٹری کلب کو 120 روز کے لیے بک کیا گیا۔ ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ بارات ڈیکوریشن کے لیے بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 95 لاکھ روپے تک دیے گئے جبکہ دو گلوکاروں کو1 کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب نکاح کے لیے مولانا کو مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔ 

تازہ ترین