امریکی فوج کے ایران کے خلاف نئے حملوں کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی ردِعمل دیا ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے جنوب میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحرین اور کویت میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے جنگ بندی سے متعلق ایم او یو کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جنوبی ایران پر حملے، تیل مصنوعات پر پابندی اور مزید حملوں کی دھمکیاں ایم او یو کی خلاف ورزی ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی خلاف ورزی کی ہے، دھونس، دھمکی اور زبردستی مطالبات منوانے کا دور ختم ہو چکا، ایران کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان میں اسرائیل کی مسلسل جارجیت بھی ایم او یو کی خلاف ورزی ہے۔