• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے، خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ بڑی پیشرفت ہے۔

7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔

پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہونگے جبکہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔

خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے، سائبر سیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا، ممبر ممالک کے آئی ٹی وزراء کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

تازہ ترین