وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سین برگ سے ملاقات میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
عمران خان نے آج فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سین برگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مواقع زیادہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی اور کورونا وائرس کی روک تھام میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، عمران خان نے آن لائن نفرت انگیز مواد کے پھیلاﺅ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
عمران خان نے بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اورمختلف پروگراموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو مواقع اور غریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کو بھی سراہا۔
ملاقات میں فیس بک کے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام”شی مینس بزنس‘ پر بھی بات چیت کی۔
شیرل سینڈ برگ نے کہا کہ فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 50 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے سائن اپ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حکومتی مقصد کی تکمیل میں فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔