• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی اور بیٹی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، رتوڈیرو کے اے ایس آئی کی جیو سے گفتگو

کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کے حوالے سے رتوڈیرو کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

کشمور واقعے میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے بیٹی کی مدد لینے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی کی والدہ سے دوسری خاتون کا بندوبست کرنے کا کہا تھا، بیوی سے مشورے کے بعد اپنی بیٹی کو دوسری خاتون بنانے کا فیصلہ کیا۔


اے ایس آئی برڑو نے کہا میری بیٹی کشمور میں مقررہ ہوٹل پر پہنچی تو ملزم نہیں آیا۔ بعد میں رابطہ کرنے پر ملزم نے سٹی پارک آنے کا کہا۔ ملزم کے سٹی پارک میں پہنچنے پر بیٹی، بیوی اور بچی کی والدہ نے ملزم کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

محمد بخش برڑو نے کہا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بچی کو خالی مکان سے بازیاب کرایا گیا۔

تازہ ترین