کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دو روز قبل اغوا کی جانے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر ایک اغوا کار کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق 14 سالہ لڑکی بدرو کے والد نے بدھ کو تھانہ پی آئی بی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انکی بیٹی کو غلاب خان اور اسکے ساتھی نے اغوا کر لیا ہے،پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح اورنگی ٹاؤن بنارس چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا کر اغوا کار غلاب خان کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کے والد سے اسکا رشتہ مانگا تھا اور رشتہ نہ دینے پر اسے اغوا کیا۔