• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری میں پیپلزپارٹی لانگ مارچ کریگی، بلاول بھٹو ، ”ایک دِن جیو کے ساتھ“میں تفصیلی انٹرویو آج نشر ہوگا

کراچی (محمد ناصر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے ازخود سیاسی زندگی کا انتخاب نہیں کیا بلکہ سیاست نے مجھے منتخب کیا ہے۔ پیپلزپارٹی جنوری میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرے گی، ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی یہ حکومت گھر چلی جائے گی۔ نوازشریف کا بیانیہ سن کر سرپرائز ہوا تھا۔ پی ڈی ایم کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ”گلگت الیکشن اسپیشل“ کے حوالے سے ریکارڈ کئے گئے اِس پروگرام میں بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ہر چیز پارٹی کارکنوں پر قربان کرنے کیلئے تیار ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تفصیلی انٹرویو ہفتے کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ دیگر اہم سوال و جواب بھی اِس انٹرویو کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین