• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیانا کے انٹرویو کیلئے مبینہ جعلسازی، پاکستانی نژاد صحافی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے آنجہانی شہزادی ڈیانا کا انٹرویو حاصل کرنے کیلئے ممکنہ جعلسازی کے الزامات کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 1995 میں برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے ڈاکیومنٹری پروگرام ’Panorama‘ پر نشر ہونے والے انٹرویو کا اہتمام پاکستانی نژاد برطانوی صحافی مارٹن بشیر کے توسط سے کیا گیا تھا جو اس وقت نشریاتی ادارے کے مذہبی امور کے نمائندے ہیں۔ حال ہی میں ایک اور برطانوی ادارے میں نشر ہونے والی دستاویزی فلم میں مارٹن بشیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کو انٹرویو پر راضی کرنے کیلئے جعلسازی سے کام لیا اور جعلی دستاویزات کی مدد سے شہزادی کو یہ یقین دلایا کہ شاہی خاندان کے اہلکار اُن کی جاسوسی پر مامور تھے۔ اس حوالے سے مارٹن بشیر کا ردعمل سامنے نہیں آسکا ہے کیوں کہ اس وقت ان کی طبیعت ناساز ہے۔

تازہ ترین