پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی کی طرف سے پشاور میں 22 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسہ کی کامیابی اور عوام کو سڑکوں پر لانے کے لئے متحرک کرنے کے سلسلے میں ضلع پشاور کے تمام حلقوں میں ورکرز کنونشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں تاتارا کور فارسٹ یونیورسٹی پشاور میں ارباب سیف الحیدر خان خلیل کی رہائش گاہ ورکرز کنونشن ہوا جس میں مسلم لیگ کے کارکنوں اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی ، صوبائی نائب صدر کامران صدیق ارباب سیف الحیدر خان خلیل ، ارباب مشتاق خان ، ملک راشد خان اور یوسف خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرانوالہ ،کراچی اور کوئٹہ پی ڈی ایم تاریخی پاور شوز اور سوات میں مسلم لیگ کے تاریخی پاور شو سے دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹیڈ وزیر اعظم کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں اور وہ ڈراونے خواب دیکھنے لگے ہیں دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کو نہ این آر او دیا جائے گا نہ ڈھیل دی جائے گی۔ اور نہ ہی بھاگنے دیا جائے گا بلکہ انہیں عوام کی عدالت کے کٹھرے میں کھڑا کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے گا پشاور میں 22 نومبر کو ہونے والا پی ڈی ایم کا تاریخی پاور شو حکمرانوں کے تابوت میں آخری کھیل ہوگا ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ راشد محمود خان کی کوششوں سےکارکنوں میں نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے اور ضلع پشاور مسلم لیگ کا گڑھ بن گیا ہے ۔