• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے شہر جازان میں عجیب وغریب کیڑوں کے حملے نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔

جازان کے ایک زرعی قصبے میں کیڑوں کے حملے سے علاقے کے تمام افراد شدید متاثر ہیں جس کے پیش نظر ریجنل بلدیہ نے ایکشن لیتے ہوئے حشرات سے نمٹنے والے یونٹ کو مطلع کردیا۔

زرعی علاقہ ہونے کے باعث کھیتوں سے کیڑے گھروں کی طرف آگئے ہیں جو جھنڈ کی شکل میں مکانات کی چھتوں پر چپک جاتے ہیں۔

عجیب وغریب نظر آنے والے کیڑوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ گاؤں کے افراد نے متعلقہ ادارے سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین