• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈیئے آن لائن کرسمس شاپنگ کرنے والوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں

لندن ( پی اے ) بینکنگ انڈسٹری ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ فراڈیئے کرسمس کی آن لائن شاپنگ کرنے والے افراد کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کوویڈ 19کی نئی پابندیوں کی وجہ سےلوگوں نے کرسمس کی آن لائن شاپنگ کا رخ کیا ہے لیکن ریسرچ میں شامنے آیا ہے کہ فراڈیئے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ریسرچ کے مطابق جو افراد کونسولز بائسیکلز اور کپڑوں کی آن لائن شاپنگ کر رہےہیں ان کے سکیم کا نشانہ بننے کے زیادہ خطرات ہیں۔ فنانس انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والی یوکے فنانس نے آن لائن آرڈر کیے گئے آئٹمز کی ڈلیوری نہ ہونے پر ایسے فراڈ کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں ایسے کیسز میں اوسطاً نقصان 720پونڈ کا ہوا۔ ٹریڈ باڈی کا کہنا ہے کہ کرمنلز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ آن لائن مارکیٹ اور آکشنز کی ویب سائٹس کااستعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں کسٹمرز ان چیزوں کی خریداری یا سروسز کیلئے کیلئے پیشگی رقم کی ادائیگی کرتے ہیں جو کہ موجود نہیں ہوتی یا پھر کبھی ڈلیور نہیں ہوتیں ۔ یہ ادائیگیاں ایک انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم سے نکال لی جاتی ہیں اور اس کے بجائے بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو رقم واپس کرنے کا امکان نہیں ہوتا ہے ۔ یوکے فنانس کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے نصف حصے میں 27 ملین پونڈ سے زائد کی رقم اس نوعیت کے فراڈ اور جعلسازی میں ضائع ہوئی ہے۔ یو کے فنانس نے خبردار کیا کہ پرچیز سکیمز میں ہوم امپروومنٹ اور ڈی آئی وائی پرچیزز مثلاً پاٹیو ہیرز اینڈ شیڈز شامل ہو سکتی ہیں کیونکہ فراڈیوں کو علم ہے کہ زیادہ تر لوگ گھروں پر قیام کر رہے ہیں اور وہ ان کو ہدف بناتے ہیں ۔ یو کے فنانس میں اکنامک کرائم میجنگ ڈائریکٹر کیٹی وروبیک نے کہا کہ کنزیومرز سپینڈنگز آن لائن شفٹ ہو رہی ہے اور کرمنلز کرمنلز آن لائن شاپنگ کرنے والوں کو بے رحمانہ انداز میں قائل کر کے انہیں ہدف بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلیک فرائیڈے اور کرسمس کے قریب آنے کے ساتھ ہی فراڈیئے اور کرمنلز بارگین کو آن لائن تلاش کرنے والے کنزیومرز کو اپنا ہدف بنانے کی کوششوں کو تیز تر کر دیتے ہیں۔ یو کے فنانس کے ڈیٹا میں سامنے آیا کہ 25 سے 34 سال عمر کے افراد باقاعدگی کے ساتھ زیادہ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں ۔ مس کیٹی وروبیک نے کہا کہ کرمنلزکرسمس شاپنگ ڈیلز کو بھی کور کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور کسٹمرز کو فشنگ ای میلز کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہیں اور پھر انہیں اپنے فراڈ کا ہدف بناتے ہیں۔ ان پیغامات میں عام طور پر سستی چیزوں کو مشتہر کیا جاتا ہے اور ان میں فراڈیئے خود کو حقیقی آرگنائزیشنز یا برنسز ظاہر کرتے ہیں ۔ برطانیہ کے پہلےکوروناوائرسلاک ڈائون میں سکیمز اور فراڈ کی کوششوں میں اضافے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ بارکلیز کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چھ ماہ پہلے کے مقابلے میں عام طور پر فراڈ کی کوششوں میں 66 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ دی ٹیک فائیو ٹو سٹاپ فراڈ کمپین میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جب آپ کسی کو معلومات یا رقم منتقل کر رہےہیں تو اس سے پہلے رک کر کچھ لمحوں کیلئے ضرور سوچیں۔ ۔ آیا یہ جعلی ہو سکتا ہے اور اگر ایسا ہے تو ایسی کسی بھی درخواست کو مسترد‘ انکار یا نظر انداز کر دیں ۔ کمپین میں کہا گیا کہ کرمنلز اپ کو جلدی یا پریشان کرنے کیلئے کوشش کریں گے۔ اگر آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کسی فراڈ میں پھنس گئے ہیں تو آپ کو اپنی حفاظت کیلئے فوری اپنے بنک سے رابطہ کرنا چاہیے اور اس کے بارے میں ایکشن فراڈ کو رپورٹ کرنی چاہیے ۔ 

تازہ ترین