• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج سے حکومت گرانے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی،ٹی وی رپورٹ )پاکستان ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت 19نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے چلانے جا رہا ہے، ہم پرانی کے سی آر کے اوپر ٹرین چلائیں گے ، ابھی سندھ حکومت نے آگے کام کرنا ہے، 14کلو میٹر ٹریک کلیئر کر لیا ہے،ہندوستان اندر سے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔فوج سے حکومت گرانے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 15کوچز پر مشتمل سرکلر ریلوے کی یہ ٹرین براستہ لانڈھی ،اورنگی چلے گی۔ یہ ساری کوچز ریلوے اپنی کیرج فیکٹری میں تیار کی ہے۔کے سی آر کے ہم نے 3مرحلے کئے ہیں ، تیسرے مرحلے میں بالکل نئی ٹرین چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنشن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فنانس منسٹری اور وزیر اعظم پاکستان سے فنڈز کی منظوری ہوگئی ہے اس پر ہم وزارت خزانہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں۔

تازہ ترین