• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو پارٹی نہیں ملکی مفادات کا پابند ہونا چاہئے، سراج الحق

لاہور (نیوزرپورٹر،نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کوکسی پارٹی نہیں ملکی مفادات کاپابند ہونا چاہئے۔ سول بیوروکریسی کوریاست اور عوام سے وفاداری کاثبوت دینا ہوگا۔اکثرسیاسی پارٹیاں فیملی لمیٹڈ پارٹیاں ہیں جو جمہوریت پر یقین نہیں رکھتیں جبکہ ریاستی ادارے اور سول بیوروکریسی جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے کلبوں پر مشتمل پارٹیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جے آئی یوتھ کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکولر و لبرل ازم اور تبدیلی کے نام پر آنے والی پارٹیاں ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے اور قومی ترقی و خوشحالی میں ناکام ہوگئی ہیں۔ تما م اداروں کواپنے حلف کے مطابق آئین کی پابندی کر ناہوگی۔ 73سال سے مسلط استحصالی نظام کو اب مزید برداشت نہیں کیاجاسکتا۔معمولی تنخواہ لینے والا مزدور اور بے روز گار بھی اربوں کھربوں میں کھیلنے والوں کے برابر ٹیکس دے رہا ہے ۔

تازہ ترین