سرگودھا(نمائندگان جنگ، نامہ نگاران) تحریک لبیک پاکستان کی طرف سےاسلام آباد دھرنے کے اعلان اورممکنہ ملک گیر احتجاج کے پیش نظر شیخوپورہ، چیچہ وطنی، پاکپتن، سرائے عالمگیر ، گوجرہ اور ساہی وال/ سرگودھا سے تحریک لبیک کے57سے زائد رہنمائوں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ شیخوپورہ سے تحریک لبیک کے 17فعال کارکنوں و رہنمائوں کو گرفتار کر کے ایک ماہ کیلئےڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں نظر بند کردیا گیا۔ تحریک کے مرکزی نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ سمیت کئی اہم رہنماپولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔