• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا رشتہ عوام سے مضبوط، ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، بلاول بھٹو


کراچی (ٹی وی رپورٹ) ہمارا رشتہ ہے عوام سے وہ بہت مضبوط ہے جس کے لیے میں ہر چیز قربان کرنے کے لیے تیار ہوں ،پی ڈی ایم میں کسی قسم کا اختلاف نہیں طریقہ کار الگ ہوسکتے ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے ، سیاست میں اسٹبلشمنٹ کےعمل دخل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

بچپن لاڈ پیار میں گزرا باہر کی یونیورسٹیوں میں پڑھا پھر سیاست جیسے مشکل کام میں ہاتھ ڈال دیا؟ آپ کا سوال شہید بی بی سے بھی بار بار پوچھا جاتا تھاوہ اس کا ایک جواب یہ بھی دیا کرتی تھیں کہ میں نے اس زندگی کو منتخب نہیں کیا اس نے مجھے منتخب کیا۔

جب بی بی کو شہید کیا گیا تھا تب بھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھا مگر حالات نے مجھے منتخب کر لیا ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے جیو کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ہماری تین نسلوں کی جدوجہد ہے اس طرح پارٹی ورکرز عہدیداروں کی بھی تین نسلوں کا ساتھ ہے پیپلز پارٹی سے اور ہم سب نے مل کر جدوجہد کی ہے۔ 

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم چل رہی تھی خرمین گیا وہاں کچھ لوگوں سے ملا ان میں سے ایک بزرگ خاتون تھیں جس کا بیٹا اٹھارہ اکتوبر کو شہید ہوا اُن محترمہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی قریب تھی لیکن اس جوان نے کہا کہ میں بینظیر بھٹو کا استقبال کر کے شادی کروں گا لیکن وہ شہید ہوگیااور اُن کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے باقی بیٹے بھی آپ پر قربان ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ 

اس وفاداری کے ساتھ اس کمٹمنٹ کے ساتھ جو ہمارا رشتہ ہے عوام سے وہ بہت مضبوط ہے جس کے لیے میں ہر چیز قربان کرنے کے لیے تیار ہوں جس طرح میری پارٹی کے لو گ تیا ر ہیں۔ 

نواز شریف کے بیانیہ کے حوالے سے کہا کہ ان کے بیانیہ پر مجھے کوئی اعتراض نہیں وہ اُن کا حق ہے لیکن میں سرپرائز ضرور ہوا جیسے کہ سب ہوئے۔

تازہ ترین