• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے جدید بکتر بند گاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی )پولیس کے اہم آپریشنز اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کے لئے جدید بکتر بندگاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خریداری کیلئے 70کروڑ روپے منظور کرلئے گئے،پنجاب بھر کیلئے پہلی بار 5 چین والی بکتر بندگاڑیاں خریدی جائیں گی ،ایک گاڑی کا تخمینہ لاگت 14کروڑ روپے لگایا گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے پہلی بار 5چین والی بکتر بندگاڑیاں خریدی جائیں گی جن کی خریداری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پہلی دفعہ پولیس کے لئے ٹائروں کی بجائے چین والی بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

تازہ ترین