• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر میجر عقبہ کے ساتھ ویک اینڈ کی سیلفی شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی پوسٹ کی ہے۔


عائشہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ اُنہوں نے سیاہ رنگ کا لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ویک اینڈ گیٹ آوے۔‘

عائشہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا کہ وہ ویک اینڈ پر کس جگہ گئی ہیں لیکن اُنہوں نے ہیش ٹیگ میں لکھا ہے کہ ’یہ جگہ اُن کی اور میجر عقبہ کی پسندیدہ جگہ ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین عائشہ خان اور اُن کے شوہر میجر عقبہ کی سیلفی کو پسند کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت پیغامات جاری کر رہے ہیں جبکہ اُن کی سیلفی پر اب تک ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 19 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

تازہ ترین