• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت کے عوام اپنے مستقبل کیلئے جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے مستقبل کے لیے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا جذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان عوام ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے مسلط نااہل ٹولے کو مسترد کر دیں گے کیونکہ ان کی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں آج انتخابات ہو رہے ہیں، اکثر علاقوں میں آج شدید سردی ہے، بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، نظامِ زندگی متاثر ہے، تاہم موسم خراب ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں برف باری اور موسم شدید سرد ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کا رش نظر آ رہا ہے جبکہ شدید سردی کے باوجود خواتین بھی بڑی تعداد میں صبح سویرے ہی ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں 23 نشستوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین