• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں شروع، نیویارک کے راک فلیر پلازہ پر ٹری نصب

دنیا بھر میں کرسمس کے استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئیں، نیویارک کے Rockefeller Plaza پر 75 فٹ اونچا، گیارہ ٹن وزنی، کرسمس ٹری نصب کردیا گیا ہے۔

کرسمس ٹری کی روشنیوں سے سجاوٹ کی تقریب دو دسمبر کو شروع ہوگی۔ جب اسے ہزاروں برقی قمقموں اور ایک بڑے سے ستارے سے سجایا جائے گا۔ 


کورونا وبا کے باعث اس سال کسی کو بھی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم ہالی ڈے سیزن میں اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں افراد کرسمس ٹری کا نظارہ کرنے کے لیے نیویارک کا رُخ کرتے ہیں۔

تازہ ترین