• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس مرتبہ کرسمس پر مجمع نہیں لگے گا،جارج ایوسٹس

لوٹن (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے سیکرٹری ماحولیات جارج ایوسٹس نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہےکرسمس تک کوویڈ سے متعلق قواعد کیا ہوں گے تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ لوگ بڑے گروپوں میں جیسا کہ وہ عام طور پر کرسمس پر اکٹھے ہوتےتھے، ماضی کی طرح اس مرتبہ مجمع نہیں لگا سکیں گے،ادھر حزب اختلاف کی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرسمس پر برطانیہ میں کورونا وائرس کے قوانین قومی سطح پر ایک جیسے ہونے چاہئیں، دریں اثناء سیج ممبر سر مارک والپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں ہم بہتر ہیں لیکن اس ملک میں دوسری لہر ابھی نسبتا ابتدائی دور میں ہے اور اس میں انفیکشن ہونے اور ممکنہ طور پر مرنے کے درمیان ’اہم وقفہ‘ موجود ہے۔ حکومت نے منگل کو 22،885 تصدیق شدہ واقعات اور 367 اموات کا اعلان کیا۔ کیسوں کی کل تعداد 917،575 رکھی گئی ہے۔ 
تازہ ترین