• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوانی میں جوہی چاؤلہ کے والد سے رشتہ مانگ لیا، سلمان خان کا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ 53برس کی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاولہ کی سالگرہ کے موقع پر اداکار سلمان خان نے پہلی مرتبہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جوانی کے دور میں اداکارہ جوہی چاولہ کو بیحد پسند کرتے تھے وہ جوہی کو اس حد تک پسند کرتے تھے کہ ایک دن خود ہی اْن کے گھر چلے گئے اور اداکارہ کے والد سے اْن کا ہاتھ بھی مانگ لیا تھا لیکن جوہی چاولہ کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں جوہی چاولہ نے کہا کہ جوانی میں خفیہ طور پر شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے خوف تھا کہ کہیں شادی کے بعد میرا کیرئیر ختم نہ ہو جائے اس لئے میں نے سب سے یہ بات چھپائی تھی۔

تازہ ترین