آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ملتان سلطانز کے مالک کا لاہور قلندرز کو خراج تحسین

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں فتح پر خراج تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پیغام میں علی ترین نے فواد رانا کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ رانا صاحب، آپ سے زیادہ فائنل کھیلنےکا مستحق کوئی نہیں تھا، آپ ہر فین کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے قدم قابل تحسین ہے، حارث رؤف کو تلاش کرنےاور تیار کرنے پر پوری قوم آپ کی مقروض ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین یہ بھی کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز ٹرافی جیتے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میچ 17 نومبر کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید