• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، نومبرمیں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مہوڈنڈ جھیل میں 25افراد پھنس گئے

سوات (نمائندہ جنگ) سوات میں نومبر میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، شدید برف باری سے مہوڈنڈ جھیل میں 25افراد پھنس گئے،لائی کوٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو جوانوں نے ریسکیو کرلیا،کالام 2فٹ سے زائد، مالم جبہ ڈیڑھ فٹ ،مہونڈ مٹلتان روڈ پر پانچ سے چھ فٹ تک برف باری ہوئی،کالام روڈ بھی بند ہوگیا،مالم جبہ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کاامکان ہے،سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اتوار کو کالام، مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی،کالام میں 2فٹ سے زیادہ جبکہ مالم جبہ میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

تازہ ترین