کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سیدال خان لونی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں انہوں نے کوئٹہ شہر کی مجموعی صفائی کی صورتحال اور بالخصوص حلقہ پی بی 31میں صفائی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے حلقہ پی بی31کے مختلف علاقوں تختانی بائی پاس ، بھوسہ منڈی ،خلجی کالونی، بڑیچ آباد، کلی شموزئی، کلی علیزئی، فقیر آباد، گلشن بڑیچ ٹائون ،بکرا منڈی، محمود آباد ، مسلم اتحادکالونی، غوث آباد ،بڑیچ کالونی ودیگر گردنواح میں جلد از جلد کچرہ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی نے انہیں یقینی دہانی کرائی کہ ہماری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے کام پر مامور ہے اور مذکورہ بالا علاقوں میں بھی فوری طور پر صفائی مہم کا آغاز کیا جائیگا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کے ساتھ تعاون کرے کیونکہ وہ آپ کی خدمت پر مامورہے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ہی محلے ، کلی اور شہر میں صفائی کی بہتر صورتحال ممکن ہوگی۔