• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی والدین کے ساتھ نایاب تصویر وائرل

وزیر اعظم عمران خان نے والدین کے ہمراہ 44 برس قبل لی گئی تصویر شیئر کردی۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’1976 میں والدین کے ہمراہ‘۔

وزیر اعظم تصویر میں والدہ اور والد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں کسی پارک میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران خان آج کل اپنی پرانی یادوں کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ پرانی یادیں شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


حال ہی میں عمران خان نے اپنی نانی، والدہ اور بہن کی تصاویر بھی شیئر کی تھی، اور بیٹوں کے ہمراہ 2016  میں گلگت کے پرفضا ماحول کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

یہی نہیں بلکہ وہ کرکٹ کی یادوں پر مشتمل پوسٹس بھی شیئر کرتے رہتے ہیں جن سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے والدہ شوکت خانم اور بہن کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔


عمران خان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں بتایا گیا کہ یہ تصویر 1979 میں لی گئی ہے۔

عمران خان نے 1974 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں ان کے ہمراہ کئی اور پاکستان کرکٹ کے معروف نام بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

تازہ ترین