• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے 2016 کے دورۂ گلگت کی یاد تازہ کردی

وزیراعظم عمران خان نے سال 2016 میں کئے گئے گلگت بلتستان کے دورے کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان نے ماضی کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے، یہ تصویر سال 2016 کی ہے جب اُنہوں نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔


عمران خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُن کے ساتھ گلگت بلتستان کے مقامی لوگ بھی موجود ہیں جن میں بچے بڑے نوجوان سب شامل ہیں جبکہ یہ تصویر گلگت کے ایک پُر فضا مقام پر لی گئی تھی۔

ماضی کی یادگار تصویر میں عمران خان سبز رنگ کی ٹی شرٹ میں بچے کو گود میں اُٹھائے بے حد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ اُن کےاردگرد موجود تمام لوگوں کے چہروں پر بھی مُسکراہٹ ہے۔

عمران خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گلگت بلتستان 2016۔‘

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ لی گئی گلگت بلتستان کی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔


مذکورہ تصویر میں لال شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں عینک تھامے عمران خان بیٹوں کے ہمراہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ 17 اگست 2018 کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے والے عمران خان نے جولائی سال 2016 میں اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین