• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائپنگ کا استعمال سادہ سے لباس کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔ اور اب تو خواتین ہی نہیں، مَردوں کے لباس میں بھی پائپنگ سے خُوب صُورت ڈیزائننگ کی جارہی ہے۔ عام طور پرپائپنگ جارجٹ، سِلک، بنارسی، جامہ وار، ویلویٹ، نیٹ اور ململ کے کپڑے سے بنائی جاتی ہےاور اس کی کئی اقسام بھی ہیں۔

مثلاً سادہ پائپنگ، موتی پائپنگ، جامہ وار پائپنگ، گوٹا پائپنگ، شموز پائپنگ، ڈوری پائپنگ، کم کم پیکو پائپنگ اور کروشیا پیکو پائپنگ وغیرہ۔بعض اوقات کئی دکانوں کے چکر لگانے کے باوجود بھی ہمیں اپنی پسند کی پائپنگ نہیں ملتی ہے اور اگر درزی سے مطلوبہ پائپنگ کے ساتھ ڈیزائننگ کروائی جائے، تو سلائی کے پیسے خریدے گئے لباس سے کچھ زیادہ ہی بن جاتے ہیں،لہٰذا آج ہم آپ کو سادہ پائپنگ بنانے کا ایک آسان سا طریقہ بتا رہے ہیں۔

پائپنگ تیار کرنے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوگی، اُن میں کپڑا (جس فیبرک کی پائپنگ بنانی ہو) ایک میٹر، قینچی، کپڑے کی چاک ایک عدد، کامن پنز حسبِ ضرورت اور انچزٹیپ شامل ہیں۔سب سے پہلے کپڑا الٹی طرف سے باریک رول کرلیں۔

پھر کامن پنز اس کے اوپر اس طرح لگائیں کہ یہ کُھلنے نہ پائے۔ اب انچز ٹیپ کی مدد سے اس پر ڈیڑھ انچ یا حسبِ ضرورت نشان لگا کر قینچی سے پٹیاں کاٹ لیں۔ لیجیے، پائپنگ تیار ہے۔ اگر کاٹنے کے بعد پائپنگ کہیں سے ٹیڑھی ہو، تو اسے قینچی کی مدد سے سیدھا کرلیں۔ لیجیے، منٹوں میں بالکل مشینی انداز کی پائپنگ تیار ہے۔ (آصف احمد،ملیر، کراچی)

تازہ ترین