معاون خصوصی شہباز گِل کا گلگت بلتستان کے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ ہارنے کے بعد آپ کا یہ رونا دھونا ہمیں پہلے سے معلوم تھا، جی بی کے عوام نے کرپٹ ٹولہ مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کے لوگ آپ کے ملک دشمن بیانیے سے متنفر ہیں۔
شہبازگِل نے کہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کے لیے الیکشن لڑنےوالوں کی شکست یقینی تھی۔
اُنہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے متعلق مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی جیسے درباریوں کو کرپشن کےسوال پر انقلاب یاد آتا ہے۔