• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بچوں کے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے، ماہرین

برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری وباء کے دوران بچوں کے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچے بڑوں کی طرح کورونا وائرس کو گھروں تک لانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

برطانوی حکومت کے سائنسی مشیروں کے مطابق ملک میں پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر کے دوران کورونا وائرس سے متاثر اسکول جانے والی عمر کے بچوں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

نیشنل ایجوکیشن یونین کا کہنا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کی مثبت تعداد پریشان کن ہے۔ 


یہ واضح ہے کہ نوجوان افراد میں وائرس سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ بہت کم ہے، لیکن حکومت کو پیش کئے گئے جائزے کے مطابق بڑی عمر کے بچوں میں کورونا سے متاثر اور اسے پھیلانے کی شرح بڑوں کے برابر ہوتی ہے۔

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ستمبر میں 16 سے 24 سال کے افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین