• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ،کورونا کی دوسری لہر نے کرسمس تہوارکو خطرے میں ڈال دیا

راچڈیل (ہارون مرزا)برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے گہرے ہوتے اثرات نے کرسمس کے مذہبی تہوار کو خطرے میں ڈال دیا، انگلینڈ اور دیگر کئی علاقوں میں لاک ڈائون اور سخت ترین پابندیوں کے باعث کرسمس کے پروگرام ہوتے دیکھائی نہیں دیتے۔ ایس ایچ کے ایک ذیلی گروپ نے متنبہ کیا ہے کہ معاشرتی فاصلوں کے اصولوں کی خلاف ورزی کورونا وائرس کو بھیانک شکل دے سکتی ہے، سائنسی ایڈوائزری گروپ نے گذشتہ ہفتے وزراء کو متنبہ کیا تا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اقدامات میں نرمی برطانیہ کو خطرے میں ڈال دے گی، کورونا لاک ڈائون کے حوالے سے ٹیئر تھری اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے حکومت کی طرف سے انگلینڈ میں دو دسمبر سے ٹیئر شدہ مقامی لاک ڈائون سسٹم بحال کرنیکا عندیہ بھی دیا جا چکا ہے، ٹیئر تھری میں اقدامات کو مزید سخت کیا گیا ہے اب کرسمس کے موقع پر برطانیہ سمیت پورے یورپ میں وائرس کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافے کے بعد مذہبی تہوار کی تقریبات خطرے میں پڑ گئی ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پر معاشرتی فاصلے کی پابندی کو بری طرح کچلا جائے گا جس سے وائرس کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگا، حکومتی اکابرین اور سائنسی مشیر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے تاکہ کرسمس کے موقع پر اقدامات کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکیں ۔

تازہ ترین