• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز اپنی پوسٹ پر پنکج ترپاٹھی کا جواب پاکر مسرور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی پولیٹیکل تھرلر ویب سیریز ʼمرزاپور 2ʼ کی کہانی کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی سراہا گیا اور سیریز کو پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی پسند کیا۔مرزاپور 2ʼ کو ایکشن، کرداروں اور کہانی کی وجہ سے پسند کرنے والے پاکستانی اداکاروں میں اداکارہ اقرا عزیز بھی شامل ہیں، جنہوں نے سیریز دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا۔اقرا عزیز نے پولیٹیکل تھرلر ویب سیریز دیکھنے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سیریز کے مرکزی کردار اداکار پنکج ترپاٹھی کی تعریف بھی کی تھی۔اقرا عزیز نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ʼمرزاپور 2ʼ میں اکھنڈاننڈ ترپاٹھی کا مرکزی کردا ادا کرنے والے اداکار پنکج ترپاٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پسندیدہ کردار قرار دیا تھا۔اقرا عزیز نے پنکج ترپاٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ʼہائے، کلین بھیا، آپ میرے فیورٹ ہو، ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی اداکار کو اسٹوری میں مینشن بھی کیا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے بھی اقرا عزیز کی اسٹوری پر انہیں جواب دیتے ہوئے ہاتھ جوڑنے کی ایموجی سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار کی جانب سے جواب ملنے کے بعد اقرا عزیز نے اسٹوری پر پنکج ترپاٹھی کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ انہیں پنکج ترپاتھی نے جواب دیا ہے۔اقرا عزیز بھارتی اداکار کی جانب سے جواب ملنے پر بے حد خوش دکھائی دیں اور انہوں نے پنکج ترپاٹھی کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکار کے لیے محبتوں اور شکرانے کے ایموجیز بھی شیئر کیے۔

تازہ ترین