پاناما کی حکومت نے اپنے نائب وزیر کے انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی غلط خبر پر اسحاق ڈار سے معذرت کر لی ہے۔
میکسکو میں پاناما کے سفیر نے پاناما حکومت کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں پاناما حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے معذرت کی گئی۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاناما کے نائب وزیر نے سی این این کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں غلطی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا حوالہ دیا۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت پاناما کے نائب وزیر کی واشنگٹن میں کانفرنس کے دوران سیکریٹری خزانہ وقار مسعود سے بات چیت ہوئی جو اس وقت وزیر خزانہ کی جگہ ان کی نمائندگی کررہے تھے۔وضاحتی بیان میں پاناما حکومت نے اس غلطی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے معذرت کی۔