• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بے نقاب ہوچکا، اندھی تردید، الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزارت خارجہ نے بھارتی ریاستی دہشتگردی پر مبنی ڈوزئیر پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے ہرزہ سرائی کو مسترد کر دیا ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے مہیا کردہ شواہد کی تردید کو سختی سے مسترد کرتا ہے، بھارت پوری طرح بے نقاب ہوچکا ،اندھی تردید اور پرانے الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے انہوں نے اسلام آباد میں سلامتی کونسل رکن ممالک سفیروں کو بھارتی دہشتگردی،کالعدم تنظیموں کی معاونت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوذیئر حوالے کردئے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سال 2001سے پاکستان اپنی سرزمین پر 19ہزار دہشت گرد حملوں کا سامنا اور 83ہزار جانوں کا نقصان برداشت کرچکا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر اور اپنے ملک میں جھوٹے فلیگ آپریشن کیے،بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید اور معروف چہرہ کلبھوشن ہے، دنیا آر ایس ایس-بی جے پی کی بھارت میں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف ’زعفرانی دہشت‘ سے بھی واقف ہے،مکہ مسجد، اجمیر درگارہ اور سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی اسیمانند کو مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہے ۔

تازہ ترین