• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG ریفرنس، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر پر فرد جرم عائد

LNG ریفرنس، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر پر فرد جرم عائد


اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او پر فرد جرم عائد کی۔شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد کورٹ روم سے جانے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت نے ملزمان آغا جان اختر اور عظمیٰ عادل پر بھی فرد جرم عائد کی تاہم دونوں ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔عبداللہ خاقان عباسی کو کوروناکے باعث گھر پر عدالتی اسٹاف کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی، عبداللہ خاقان عباسی نے بھی صحت جرم سے انکار کیا۔احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مجموعی طور پر پانچ ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی، عدالت نے تمام ملزمان کے انگوٹھے کے نشانات اور دستخط کے ساتھ شناختی کارڈ نمبرز لینے کی ہدایات بھی کی۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ صرف ایک ملزم عامر نسیم کا انتظار کر رہے ہیں، اس کی آمد پر فرد جرم عائد ہو گی۔عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں استغاثہ سے 19 نومبر کو شہادتیں طلب کر لیں۔

تازہ ترین